مہرخبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے ایک پیغام میں 22 بہمن کے دن عوامی اجتماعات اور ریلیوں میں ایرانی عوام کی بے مثال شرکت پران کا شکریہ ادا کیا ہے صدر نے پیغام میں کہا ہے کہ ایرانی عوام نے انقلاب اسلامی سے اپنی والہانہ محبت کا بہترین ثبوت پیش کیا ہے جو قابل قدر اور لائق تحسین ہے انھوں نے کہا ہے کہ ایرانی عوام نے اپنے خردمندانہ حضور سے دنیا کو امن و صلح کا پیغام بھیجا ہے اور اپنے ایٹمی حقوق کا بھر پور دفاع کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے صدر نے کہا ہے کہ ایران اپنے پر امن ایٹمی سفرکو بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے قوانین کی روشنی میں جاری رکھے گا
احمدی نژاد
انقلاب اسلامی کی کامیابی کی اٹھائیسویں سالگرہ پرایرانی عوام کی بھر پو شرکت پر صدر نے شکریہ ادا کیا ہے
ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے ایک پیغام میں 22 بہمن کے دن عوامی اجتماعات اور ریلیوں میں ایرانی عوام کی بے مثال شرکت پران کا شکریہ ادا کیا ہے
News ID 447860
آپ کا تبصرہ